QR CodeQR Code

آئی ایس او پارا چنار کے زیر اہتمام شب بیداری کا اہتمام

3 Dec 2012 02:43

اسلام ٹائمز: اس موقع پر دعا و مناجات کا اہتمام کیا گیا، اس کے علاوہ ایام عزاء، یوم حسین (ع) اور آمدہ موسم سرما کی تعطیلات کے پس منظر میں تنظیمی امور کا جائزہ لیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پارا چنار کے زیر اہتمام پارا چنار کے گاوں ذیڑان میں شب بیداری کا اہتمام کیا گیا، جس میں امامیہ طلباء کے علاوہ سابق عہدیداروں کی بھی کثیر تعداد نے شرکت کی، اس موقع پر دعا و مناجات کا اہتمام کیا گیا، اس کے علاوہ ایام عزاء، یوم حسین (ع) اور آمدہ موسم سرما کی تعطیلات کے پس منظر میں تنظیمی امور کا جائزہ لیا گیا اور منصوبہ بندی کی گئی، آئی ایس او پشاور ڈویژن کی جانب سے پارا چنار یونٹ کی نگران کمیٹی کے انچارج مرتضیٰ حسین نے خطاب کرتے ہوئے امامیہ طلباء کی ذمہ داریوں پر روشنی ڈالی۔


خبر کا کوڈ: 217365

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/217365/ا-ئی-ایس-او-پارا-چنار-کے-زیر-اہتمام-شب-بیداری-کا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org