QR CodeQR Code

کراچی، پولیس کارروائی کے دوران کالعدم سپاہ صحابہ کے کارکنان سمیت 11 ملزمان گرفتار

4 Dec 2012 17:31

اسلام ٹائمز: انویسٹی گیشن پولیس نے خفیہ اطلاع پر چھاپے مار کر امجد عرف انڈا کو گرفتار کرلیا جبکہ لسبیلہ کے علاقے پٹیل پاڑہ کا محاصرہ کرکے چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران 4 افراد شمس الحق، امان الحق، یوسف اور رشید کو گرفتار کرلیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے کارکنان سمیت 11 ملزمان گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق انویسٹی گیشن اسٹیٹ اور جمشید کوارٹرز پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں سے 11 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ انویسٹی گیشن پولیس نے خفیہ اطلاع پر چھاپے مار کر ملزم امجد عرف انڈا کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کا تعلق سپاہ صحابہ سے ہے اور دہشت گردی سمیت کئی وارداتوں میں مطلوب تھا۔ ایک اور کارروائی کے دوران لسبیلہ کے علاقے پٹیل پاڑہ کا محاصرہ کرکے چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران 4 افراد شمس الحق، امان الحق، یوسف اور رشیدکو گرفتار کرلیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کا تعلق کالعدم سپاہ صحابہ سے ہے، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔ اس کے علاوہ تین ہٹی، اورنگی ٹاون، بجلی نگر اور نشتر روڈ کے علاقوں سے بھی کالعدم سپاہ صحابہ کے 6 ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 217723

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/217723/کراچی-پولیس-کارروائی-کے-دوران-کالعدم-سپاہ-صحابہ-کارکنان-سمیت-11-ملزمان-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org