0
Tuesday 4 Dec 2012 17:31

کراچی، پولیس کارروائی کے دوران کالعدم سپاہ صحابہ کے کارکنان سمیت 11 ملزمان گرفتار

کراچی، پولیس کارروائی کے دوران کالعدم سپاہ صحابہ کے کارکنان سمیت 11 ملزمان گرفتار
اسلام ٹائمز۔ شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے کارکنان سمیت 11 ملزمان گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق انویسٹی گیشن اسٹیٹ اور جمشید کوارٹرز پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں سے 11 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ انویسٹی گیشن پولیس نے خفیہ اطلاع پر چھاپے مار کر ملزم امجد عرف انڈا کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کا تعلق سپاہ صحابہ سے ہے اور دہشت گردی سمیت کئی وارداتوں میں مطلوب تھا۔ ایک اور کارروائی کے دوران لسبیلہ کے علاقے پٹیل پاڑہ کا محاصرہ کرکے چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران 4 افراد شمس الحق، امان الحق، یوسف اور رشیدکو گرفتار کرلیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کا تعلق کالعدم سپاہ صحابہ سے ہے، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔ اس کے علاوہ تین ہٹی، اورنگی ٹاون، بجلی نگر اور نشتر روڈ کے علاقوں سے بھی کالعدم سپاہ صحابہ کے 6 ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 217723
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش