QR CodeQR Code

بنوں میں تھانہ ہوید پر خودکش حملہ، 8 افراد زخمی

4 Dec 2012 22:27

اسلام ٹائمز: ڈی پی او وقار احمد کے مطابق خود کش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی تھانہ سے ٹکرا دی، حملے کے بعد علاقے میں شدید فائرنگ ہوئی۔


اسلام ٹائمز۔ بنوں میں تھانہ ہوید پر خودکش حملے کے باعث خواتین اور بچوں سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے۔ ڈی پی او وقار احمد کے مطابق خود کش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی تھانہ ہوید کے پچھلے حصے سے ٹکرا دی، حملے کے بعد علاقے میں شدید فائرنگ بھی شروع ہوگئی۔ دھماکے سے تھانے کی عمارت کو نقصان پہنچا جبکہ قریبی گھروں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔ حملے میں زخمی ہونے والے 5 پولیس اہلکاروں سمیت 8 افراد کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا۔ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ ڈی پی او بنوں وقار احمد کا کہنا ہے کہ حملے میں صرف 4 اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی بنوں میں پولیس پر متعدد حملے ہو چکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 217963

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/217963/بنوں-میں-تھانہ-ہوید-پر-خودکش-حملہ-8-افراد-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org