1
0
Tuesday 4 Dec 2012 22:27

بنوں میں تھانہ ہوید پر خودکش حملہ، 8 افراد زخمی

بنوں میں تھانہ ہوید پر خودکش حملہ، 8 افراد زخمی
اسلام ٹائمز۔ بنوں میں تھانہ ہوید پر خودکش حملے کے باعث خواتین اور بچوں سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے۔ ڈی پی او وقار احمد کے مطابق خود کش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی تھانہ ہوید کے پچھلے حصے سے ٹکرا دی، حملے کے بعد علاقے میں شدید فائرنگ بھی شروع ہوگئی۔ دھماکے سے تھانے کی عمارت کو نقصان پہنچا جبکہ قریبی گھروں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔ حملے میں زخمی ہونے والے 5 پولیس اہلکاروں سمیت 8 افراد کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا۔ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ ڈی پی او بنوں وقار احمد کا کہنا ہے کہ حملے میں صرف 4 اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی بنوں میں پولیس پر متعدد حملے ہو چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 217963
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Sweden
• قرآنی آیات، احادیث نبوی اور آئمہ کرام کے استدلال کی روشنی میں یہ بات واضح کی کہ بے گناہ و معصوم شہریوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانا، قتل و غارت کرنا، خودکش حملوں کا ارتکاب کرنا اور ملکی و قومی املاک کو نقصان پہنچانا، مسجدون پر حملے کرنا اور نمازیون کو شہید کرنا، سراسر اسلامی تعلیمات کے خلاف ہے، کسی بھی عذر، بہانے یا وجہ سے ایسے عمل کی اسلام ہرگز اجازت نہیں دیتا۔ مزیدبرآں کسی بھی مسلم حکومت کے خلاف علم جنگ بلند کرتے ہوئے ہتھیار اٹھانا اور مسلح جدوجہد کرنا، خواہ حکومت کیسی ہی کیوں نہ ہو اسلامی تعلیمات میں اجازت نہیں۔ یہ فتنہ پروری اور خانہ جنگی ہے۔ اسے شرعی لحاظ سے محاربت و بغاوت، اجتماعی قتل انسانیت اور فساد فی الارض قرار دیا گیا ہے۔ طالبان کے اعمال اسلامی تعلیمات کے خلاف ہیں اور یہ وہ گروہ ہیں جو دائرہ اسلام سے اپنی غیر اسلامی حرکات کی وجہ سے خارج متصور ہونگے۔
انتہاء پسندي اور خودکش حملے پاکستان کو غير مستحکم کرنيکي گھناؤني سازشوں کا تسلسل ہيں اور جو عناصر دين اسلام کو بدنام کرنے اور پاکستان کو غير مستحکم کرنے کيلئے بے گناہ شہريوں کو خاک و خون ميں نہلا رہے ہيں وہ انسانيت کے دشمن ہيں۔
.............................
اقبال جہانگیر کا تازہ ترین بلاگ : بنوں تھانہ پر خودکش حملہ
http://www.awazepakistan.wordpress.com
ہماری پیشکش