QR CodeQR Code

صدر زرداری نے ججز تقرری کے حوالے سے صدراتی ریفرنس پر دستخط کردئیے

6 Dec 2012 19:58

اسلام ٹائمز:صدارتی ریفرنس ماہر قانون وسیم سجاد نے تیار کیا ہے اور اسے کل سپریم کورٹ میں دائر کیا جائیگا۔


اسلام ٹائمز۔ ایوان صدر کے ذرائع کے مطابق، صدر آصف علی زرداری نے ججز تقرری کے حوالے سے صدراتی ریفرنس پر دستخط کردئے ہیں۔ صدارتی ریفرنس ماہر قانون وسیم سجاد نے تیار کیا ہے اور اسے کل سپریم کورٹ میں دائر کیا جائیگا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ صدر زرداری نے ریفرنس میں ججز تقرری کے معاملے پر سپریم کورٹ سے رائے مانگی ہے، ریفرنس میں جوڈیشل کمیشن اور پارلیمانی کمیٹی کے کردار پر بھی رائے مانگی گئی ہے۔ صدارتی ریفرنس اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی تقرری کے تنازع سے متعلق ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صدارتی ریفرنس میں آئین کے آرٹیل 186 کے تحت، 13 معاملات پر عدالت کی رائے مانگی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 218617

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/218617/صدر-زرداری-نے-ججز-تقرری-کے-حوالے-سے-صدراتی-ریفرنس-پر-دستخط-کردئیے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org