0
Thursday 6 Dec 2012 19:58

صدر زرداری نے ججز تقرری کے حوالے سے صدراتی ریفرنس پر دستخط کردئیے

صدر زرداری نے ججز تقرری کے حوالے سے صدراتی ریفرنس پر دستخط کردئیے
اسلام ٹائمز۔ ایوان صدر کے ذرائع کے مطابق، صدر آصف علی زرداری نے ججز تقرری کے حوالے سے صدراتی ریفرنس پر دستخط کردئے ہیں۔ صدارتی ریفرنس ماہر قانون وسیم سجاد نے تیار کیا ہے اور اسے کل سپریم کورٹ میں دائر کیا جائیگا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ صدر زرداری نے ریفرنس میں ججز تقرری کے معاملے پر سپریم کورٹ سے رائے مانگی ہے، ریفرنس میں جوڈیشل کمیشن اور پارلیمانی کمیٹی کے کردار پر بھی رائے مانگی گئی ہے۔ صدارتی ریفرنس اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی تقرری کے تنازع سے متعلق ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صدارتی ریفرنس میں آئین کے آرٹیل 186 کے تحت، 13 معاملات پر عدالت کی رائے مانگی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 218617
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش