QR CodeQR Code

آئی ایس او پاکستان کے ڈویژنل مسئولین کی تین روزہ تربیتی ورکشاپ 14دسمبر سے ملتان میں ہوگی

7 Dec 2012 23:26

اسلام ٹائمز:امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ملتان کےڈویژنل صدرتہورحیدری نےاسلام ٹائمز سےگفتگوکرتے ہوئےکہاکہ ورکشاپ میں پنجاب، بلوچستان، خیبر پختونخواہ، سندھ، گلگت بلتستان اورکشمیر کےڈویژنل عہدیداران کے علاوہ مرکزی کابینہ کے افراد شریک ہوں گے۔


اسلام ٹائمز: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ملتان ڈویژن کے زیراہتمام آئی ایس او پاکستان کے ڈویژنل مسئولین کی تین روزہ تربیتی، فکری، علمی اور اصلاحی ورکشاپ 14,15,16دسمبرکوامامیہ سنٹرممتازآبادملتان میں منعقدہوگی،امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ملتان کے ڈویژنل صدر تہور حیدری نے اسلام ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ورکشاپ میں پنجاب، بلوچستان، خیبر پختونخواہ، سندھ، گلگت بلتستان اورکشمیر کے ڈویژنل عہدیداران کےعلاوہ مرکزی کابینہ کے افراد شریک ہوں گے، ورکشاپ کی صدارت مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان اطہر عمران طاہر، مرکزی جنرل سیکرٹری جواد رضا، مرکزی انچارج محبین سید تجمل نقوی کے علاوہ دیگرمرکزی رہنما کریں گے۔ ورکشاپ میں پاکستان بھر سے جید علماءکرام شریک ہوکر امامیہ طلباءکو دروس اور لیکچر دیں گے، اجلاس میں علمائےکرام کے علاوہ دیگر سینئر رہنما بھی خصوصی طور پر شرکت کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 218931

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/218931/آئی-ایس-او-پاکستان-کے-ڈویژنل-مسئولین-کی-تین-روزہ-تربیتی-ورکشاپ-14دسمبر-سے-ملتان-میں-ہوگی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org