0
Friday 7 Dec 2012 23:26

آئی ایس او پاکستان کے ڈویژنل مسئولین کی تین روزہ تربیتی ورکشاپ 14دسمبر سے ملتان میں ہوگی

آئی ایس او پاکستان کے ڈویژنل مسئولین کی تین روزہ تربیتی ورکشاپ 14دسمبر سے ملتان میں ہوگی
اسلام ٹائمز: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ملتان ڈویژن کے زیراہتمام آئی ایس او پاکستان کے ڈویژنل مسئولین کی تین روزہ تربیتی، فکری، علمی اور اصلاحی ورکشاپ 14,15,16دسمبرکوامامیہ سنٹرممتازآبادملتان میں منعقدہوگی،امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ملتان کے ڈویژنل صدر تہور حیدری نے اسلام ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ورکشاپ میں پنجاب، بلوچستان، خیبر پختونخواہ، سندھ، گلگت بلتستان اورکشمیر کے ڈویژنل عہدیداران کےعلاوہ مرکزی کابینہ کے افراد شریک ہوں گے، ورکشاپ کی صدارت مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان اطہر عمران طاہر، مرکزی جنرل سیکرٹری جواد رضا، مرکزی انچارج محبین سید تجمل نقوی کے علاوہ دیگرمرکزی رہنما کریں گے۔ ورکشاپ میں پاکستان بھر سے جید علماءکرام شریک ہوکر امامیہ طلباءکو دروس اور لیکچر دیں گے، اجلاس میں علمائےکرام کے علاوہ دیگر سینئر رہنما بھی خصوصی طور پر شرکت کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 218931
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش