QR CodeQR Code

ڈی آئی خان میں دو بڑے سانحات انتظامیہ کیوجہ سے پیش آئے، حاجی داد خان

8 Dec 2012 14:53

اسلام ٹائمز: ایم ڈبلیو ایم کوہاٹ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ عوام کے تعاون نے ثابت کردیا کہ مٹھی بھر دہشت گرد عناصر کوہاٹ اور ہنگو کے امن کو خراب نہیں کر سکتے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع کوہاٹ کے سیکرٹری جنرل حاجی داد خان نے کہا کہ ڈی آئی خان میں انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے دو بڑے سانحات رونماء ہوئے۔ جسکی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ خیبر پخونخوا کے حساس اضلاع فوج کے حوالے ہونے چاہئے تھے۔ مگر ایسا نہ کرنے کی وجہ سے ایک بڑے نقصان سے دو چار ہونا پڑا۔ ان کا کہنا تھا کہ کوہاٹ کی انتظامیہ نے عشرہ محرم الحرام کے موقع پر اچھے انتظامات کئے تھے، جس کی وجہ سے کوئی افسوس ناک واقعہ پش نہیں آیا۔ ہم انتظامیہ اور اہل سنت کے بہت مشکور ہیں کہ وہ ہمارے ساتھ ہر قسم کے تعاون میں پیش پیش تھے۔ انہوں نے کہا کہ کوہاٹ اور ہنگو کے غیور عوام کے تعاون نے ثابت کردیا کہ مٹھی بھر دہشت گرد عناصر کوہاٹ اور ہنگو کے امن کو خراب نہیں کر سکتے۔


خبر کا کوڈ: 219022

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/219022/ڈی-ا-ئی-خان-میں-دو-بڑے-سانحات-انتظامیہ-کیوجہ-سے-پیش-ا-ئے-حاجی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org