QR CodeQR Code

لاہور میں پولیس کا کریک ڈاون، 17 غیر ملکی گرفتار

14 Mar 2010 11:14

اسلام ٹائمز: لاہور میں پولیس نے کریک ڈاون کر کے غیر قانونی طور پر مقیم سترہ غیر ملکیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔


اسلام ٹائمز - آج نیوز کے مطابق لاہور میں پولیس نے شہر کے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر غیر قانونی طور پر مقیم سترہ غیر ملکیوں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کینٹ کے خودکش دھماکوں کے بعد شہر بھر میں غیر ملکیوں اور مشتبہ افراد کے خلاف ہفتے کی رات کریک ڈاوٴن کیا گیا جس میں متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا جن میں سترہ غیر ملکی بھی شامل تھے جن کا تعلق افغانستان سے ہے۔ ابتدائی تفتیش کے بعد کچھ مشتبہ افراد کو مقامی افراد کی ضمانت پر چھوڑ دیا گیا جبکہ گرفتار غیر ملکیوں سے تفیتش کی جا رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 21930

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/21930/لاہور-میں-پولیس-کا-کریک-ڈاون-17-غیر-ملکی-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org