0
Sunday 14 Mar 2010 11:14

لاہور میں پولیس کا کریک ڈاون، 17 غیر ملکی گرفتار

لاہور میں پولیس کا کریک ڈاون، 17 غیر ملکی گرفتار
اسلام ٹائمز - آج نیوز کے مطابق لاہور میں پولیس نے شہر کے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر غیر قانونی طور پر مقیم سترہ غیر ملکیوں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کینٹ کے خودکش دھماکوں کے بعد شہر بھر میں غیر ملکیوں اور مشتبہ افراد کے خلاف ہفتے کی رات کریک ڈاوٴن کیا گیا جس میں متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا جن میں سترہ غیر ملکی بھی شامل تھے جن کا تعلق افغانستان سے ہے۔ ابتدائی تفتیش کے بعد کچھ مشتبہ افراد کو مقامی افراد کی ضمانت پر چھوڑ دیا گیا جبکہ گرفتار غیر ملکیوں سے تفیتش کی جا رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 21930
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش