QR CodeQR Code

پارا چنار سے پشاور جانیوالی مسافر گاڑی کو اڑانے کی کوشش ناکام، بم ناکارہ بنا دیا گیا

10 Dec 2012 00:31

اسلام ٹائمز: مسافر گاڑی پارا چنار سے پشاور جاری رہی تھی کہ لوئر کرم صدہ کے مقام پر گاڑی میں سوار مسافروں اور ڈرائیور کی نظر سڑک کنارے ایک مشکوک گڑھے پر پڑی، تو معلوم ہوا کہ وہاں بم نصب ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پارا چنار سے پشاور جانے والی مسافر گاڑی کو بم سے اڑانے کی کوشش ناکام ہوگئی، ٹل پارا چنار روڈ پر نصب بم کو ناکارہ بنا دیا گیا، جبکہ ایک دہشتگرد کو بھی گرفتار کرلیا گیا، ذرائع کے مطابق مسافر گاڑی پارا چنار سے پشاور جاری رہی تھی کہ لوئر کرم صدہ کے مقام پر گاڑی میں سوار مسافروں اور ڈرائیور کی نظر سڑک کنارے ایک مشکوک گڑھے پر پڑی، تو معلوم ہوا کہ وہاں بم نصب ہے، جس پر انہوں نے پولیٹیکل انتظامیہ کو اطلاع دی، انتظامیہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 5 کلو گرام وزنی بم برآمد کر کے ناکارہ بنا دیا، اس دوران دو گھنٹے تک سڑک بلاک رہی، جبکہ دیگر ذرائع کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے ایک دہشتگرد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے جس کے ہاتھ میں ریمورٹ تھا۔


خبر کا کوڈ: 219662

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/219662/پارا-چنار-سے-پشاور-جانیوالی-مسافر-گاڑی-کو-اڑانے-کی-کوشش-ناکام-بم-ناکارہ-بنا-دیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org