0
Monday 10 Dec 2012 00:31

پارا چنار سے پشاور جانیوالی مسافر گاڑی کو اڑانے کی کوشش ناکام، بم ناکارہ بنا دیا گیا

پارا چنار سے پشاور جانیوالی مسافر گاڑی کو اڑانے کی کوشش ناکام، بم ناکارہ بنا دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ پارا چنار سے پشاور جانے والی مسافر گاڑی کو بم سے اڑانے کی کوشش ناکام ہوگئی، ٹل پارا چنار روڈ پر نصب بم کو ناکارہ بنا دیا گیا، جبکہ ایک دہشتگرد کو بھی گرفتار کرلیا گیا، ذرائع کے مطابق مسافر گاڑی پارا چنار سے پشاور جاری رہی تھی کہ لوئر کرم صدہ کے مقام پر گاڑی میں سوار مسافروں اور ڈرائیور کی نظر سڑک کنارے ایک مشکوک گڑھے پر پڑی، تو معلوم ہوا کہ وہاں بم نصب ہے، جس پر انہوں نے پولیٹیکل انتظامیہ کو اطلاع دی، انتظامیہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 5 کلو گرام وزنی بم برآمد کر کے ناکارہ بنا دیا، اس دوران دو گھنٹے تک سڑک بلاک رہی، جبکہ دیگر ذرائع کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے ایک دہشتگرد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے جس کے ہاتھ میں ریمورٹ تھا۔
خبر کا کوڈ : 219662
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش