QR CodeQR Code

متحدہ مجلس عمل اب مسترد مجلس عمل بن چکی ہے، مولانا سمیع الحق

11 Dec 2012 02:28

اسلام ٹائمز:اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے متحدہ دینی محاذ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ فضل الرحمٰن اپنی جماعت نہیں سنبھال سکے وہ ایم ایم اے کیسے چلائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ پانچ دینی جماعتوں کے انتخابی اتحاد متحدہ دینی محاذ کے کنوینئر مولانا سمیع الحق نے کہا کہ اگر علماء پرمٹس، عہدوں، پلاٹس اور کرپشن میں ملوث نہ ہوں تو چند لوگ بھی انقلاب لاسکتے ہیں۔ ایم ایم اے کے ستر ایم این ایز نے بھی کچھ کام نہیں کیا۔ انھوں نے کہا کہ متحدہ دینی محاذ کا منشور اور دستور کا اعلان سترہ دسمبر کو لاہور میں کیا جائے گا۔ جماعت اسلامی بھی اتحاد میں شامل ہے بہت جلد باضابطہ اعلان ہو جائے گا۔ مولانا سمیع الحق نے اس موقع پر نیٹو سپلائی کیخلاف سولہ دسمبر کو واہگہ بارڈر تک لانگ مارچ کا اعلان کیا۔


خبر کا کوڈ: 220078

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/220078/متحدہ-مجلس-عمل-اب-مسترد-بن-چکی-ہے-مولانا-سمیع-الحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org