QR CodeQR Code

بلتستان امن اور علماء کی سرزمین ہے، ڈپٹی کمشنر اسکردو

12 Dec 2012 18:33

اسلام ٹائمز: معرفی فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راجہ فضل خالق نے کہا کہ بلتستان میں پوٹینشل کی کمی نہیں ہے، یہاں کے لوگ ذہین اور قابل ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ بلتستان امن اور علماء کی سرزمین ہے، یہاں کے علماء نے ہمیشہ علاقے میں امن و امان قائم رکھنے میں مثالی کردار ادا کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر اسکردو راجہ فضل خالق نے معرفی فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام فیڈرل بورڈ اور قراقرم بورڈ میں نمایاں پوزیشن لینے والے طلباء میں تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بلتستان میں پوٹینشل کی کمی نہیں ہے، یہاں کے لوگ ذہین اور قابل ہیں، یہاں کے طلباء نے ہمیشہ کارنامے سرانجام دئیے ہیں۔ انہوں نے نمایاں پوزیشن لینے والے طلبہ و طالبات کو مبارک باد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ معرفی فاؤنڈیشن تعلیم اور صحت کے شعبے میں بھی بہت کام کر رہا ہے جو کہ قابل تعریف ہے۔


خبر کا کوڈ: 220328

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/220328/بلتستان-امن-اور-علماء-کی-سرزمین-ہے-ڈپٹی-کمشنر-اسکردو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org