0
Wednesday 12 Dec 2012 18:33

بلتستان امن اور علماء کی سرزمین ہے، ڈپٹی کمشنر اسکردو

بلتستان امن اور علماء کی سرزمین ہے، ڈپٹی کمشنر اسکردو
اسلام ٹائمز۔ بلتستان امن اور علماء کی سرزمین ہے، یہاں کے علماء نے ہمیشہ علاقے میں امن و امان قائم رکھنے میں مثالی کردار ادا کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر اسکردو راجہ فضل خالق نے معرفی فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام فیڈرل بورڈ اور قراقرم بورڈ میں نمایاں پوزیشن لینے والے طلباء میں تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بلتستان میں پوٹینشل کی کمی نہیں ہے، یہاں کے لوگ ذہین اور قابل ہیں، یہاں کے طلباء نے ہمیشہ کارنامے سرانجام دئیے ہیں۔ انہوں نے نمایاں پوزیشن لینے والے طلبہ و طالبات کو مبارک باد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ معرفی فاؤنڈیشن تعلیم اور صحت کے شعبے میں بھی بہت کام کر رہا ہے جو کہ قابل تعریف ہے۔
خبر کا کوڈ : 220328
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش