QR CodeQR Code

کراچی میں انتخابی فہرستوں کی گھر گھر تصدیق کیلئے الیکشن کمیشن نے فوج سے مدد مانگ لی

15 Dec 2012 00:14

اسلام ٹائمز: الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں کراچی میں نئی حلقہ بندیوں کیلئے سیاسی جماعتوں کا مشاورتی اجلاس 20 دسمبر کو طلب کر لیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق، کراچی میں انتخابی فہرستوں کی گھر گھر تصدیق کیلئے فوج اور رینجرز کی معاونت کیلئے سیکرٹری دفاع آصف یاسین اور سیکرٹری داخلہ صدیق اکبر کو خطوط لکھے گئے ہیں۔ جن میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ افراد کو ضروری ہدایات جاری کی جائیں، تاکہ دسمبر کے آخری ہفتے میں مناسب سکیورٹی میں تصدیق کے عمل کا آغاز ہوسکے۔ خطوط میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ حکام کو صوبائی الیکشن کمشنر سے رابطہ میں رہنے کی ہدایات بھی جاری کی جائیں۔ الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں، کراچی میں نئی حلقہ بندیوں کیلئے سیاسی جماعتوں کا مشاورتی اجلاس 20 دسمبر کو طلب کر لیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے کراچی کی تمام سیاسی جماعتوں کو مشاورتی اجلاس میں شرکت کیلئے اپنے دو نمائندوں کے نام تجویز کرنے کیلئے خطوط ارسال کر دیئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 221299

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/221299/کراچی-میں-انتخابی-فہرستوں-کی-گھر-تصدیق-کیلئے-الیکشن-کمیشن-نے-فوج-سے-مدد-مانگ-لی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org