0
Saturday 15 Dec 2012 00:14

کراچی میں انتخابی فہرستوں کی گھر گھر تصدیق کیلئے الیکشن کمیشن نے فوج سے مدد مانگ لی

کراچی میں انتخابی فہرستوں کی گھر گھر تصدیق کیلئے الیکشن کمیشن نے فوج سے مدد مانگ لی
اسلام ٹائمز۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق، کراچی میں انتخابی فہرستوں کی گھر گھر تصدیق کیلئے فوج اور رینجرز کی معاونت کیلئے سیکرٹری دفاع آصف یاسین اور سیکرٹری داخلہ صدیق اکبر کو خطوط لکھے گئے ہیں۔ جن میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ افراد کو ضروری ہدایات جاری کی جائیں، تاکہ دسمبر کے آخری ہفتے میں مناسب سکیورٹی میں تصدیق کے عمل کا آغاز ہوسکے۔ خطوط میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ حکام کو صوبائی الیکشن کمشنر سے رابطہ میں رہنے کی ہدایات بھی جاری کی جائیں۔ الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں، کراچی میں نئی حلقہ بندیوں کیلئے سیاسی جماعتوں کا مشاورتی اجلاس 20 دسمبر کو طلب کر لیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے کراچی کی تمام سیاسی جماعتوں کو مشاورتی اجلاس میں شرکت کیلئے اپنے دو نمائندوں کے نام تجویز کرنے کیلئے خطوط ارسال کر دیئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 221299
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش