QR CodeQR Code

علامہ علی رضوی نے ایم ڈبلیو ایم بلتستان کے سیکریٹری جنرل کی ذمہ داری کا حلف اٹھا لیا

17 Dec 2012 23:23

اسلام ٹائمز: واضح رہے کہ ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے بلتستان کے دورہ کے موقع پر علامہ آغا علی رضوی کو سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین بلتستان ڈویژن نامزد کیا گیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے سیکرٹری جنرل علامہ حافظ حسین نوری کی المناک وفات کے بعد سیکرٹری جنرل کا عہدہ خالی تھا۔ سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے بلتستان کے دورہ کے موقع پر آغا علی رضوی کو سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین بلتستان ڈویژن نامزد کیا گیا تھا جسے ڈویژنل شوریٰ نظارت نے اتفاق رائے سے قبول کیا۔ علامہ آغا علی رضوی کی سیکرٹری جنرل بلتستان ڈویژن کے طور پر حلف برداری ڈویژنل سیکرٹریٹ میں ہوئی جس میں کثیر تعداد میں علماء کرام اور تنظیمی افراد موجود تھے۔ علامہ علی رضوی سے رکن شوریٰ عالی علامہ مظاہر حسین موسوی نے حلف لیا۔


خبر کا کوڈ: 221905

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/221905/علامہ-علی-رضوی-نے-ایم-ڈبلیو-بلتستان-کے-سیکریٹری-جنرل-کی-ذمہ-داری-کا-حلف-اٹھا-لیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org