0
Monday 17 Dec 2012 23:23

علامہ علی رضوی نے ایم ڈبلیو ایم بلتستان کے سیکریٹری جنرل کی ذمہ داری کا حلف اٹھا لیا

علامہ علی رضوی نے ایم ڈبلیو ایم بلتستان کے سیکریٹری جنرل کی ذمہ داری کا حلف اٹھا لیا
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے سیکرٹری جنرل علامہ حافظ حسین نوری کی المناک وفات کے بعد سیکرٹری جنرل کا عہدہ خالی تھا۔ سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے بلتستان کے دورہ کے موقع پر آغا علی رضوی کو سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین بلتستان ڈویژن نامزد کیا گیا تھا جسے ڈویژنل شوریٰ نظارت نے اتفاق رائے سے قبول کیا۔ علامہ آغا علی رضوی کی سیکرٹری جنرل بلتستان ڈویژن کے طور پر حلف برداری ڈویژنل سیکرٹریٹ میں ہوئی جس میں کثیر تعداد میں علماء کرام اور تنظیمی افراد موجود تھے۔ علامہ علی رضوی سے رکن شوریٰ عالی علامہ مظاہر حسین موسوی نے حلف لیا۔
خبر کا کوڈ : 221905
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش