QR CodeQR Code

2013ء کے اختتام تک افغانستان سے مکمل طور پر فوج واپس بلائی جا سکتی ہے، ڈیوڈ کیمرون

17 Dec 2012 23:43

اسلام ٹائمز: برطانوی وزیراعظم نے مکمل برطانوی فوج کے انخلاء کا کوئی مقررہ وقت نہیں بتایا۔ ذرائع کے مطابق اس سال کے آخر تک 500 فوجی دستے افغانستان سے واپس بلائے جائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے کہا ہے کہ 2013ء کے اختتام تک خود کو افغانستان جنگ سے مکمل طور پر آزاد کر دینگے۔ برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے افغان جنگ سے برطانوی مداخلت ختم کرنے کا اشارہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان سے اپنے بڑی تعداد میں فوجی دستے واپس بلالیں گے اور اگلے سال کے اختتام تک افغانستان سے مکمل طور پر فوج واپس بلائی جاسکتی ہے۔ تاہم برطانوی وزیراعظم نے مکمل برطانوی فوج کے انخلاء کا کوئی مقررہ وقت نہیں بتایا۔ ذرائع کے مطابق اس سال کے آخر تک 500 فوجی دستے افغانستان سے واپس بلائے جائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 222252

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/222252/2013ء-کے-اختتام-تک-افغانستان-سے-مکمل-طور-پر-فوج-واپس-بلائی-جا-سکتی-ہے-ڈیوڈ-کیمرون

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org