QR CodeQR Code

مصر، ریفرنڈم کے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ 22 دسمبر کو ہوگی، اپوزیشن جماعتوں کا "نو ووٹ" مہم کا آغاز

21 Dec 2012 14:58

اسلام ٹائمز: پہلے مرحلے میں مصر کے 51 ملین عوام میں سے 26 ملین ووٹ ڈالنے کے اہل تھے، پہلے مرحلے میں 57 فیصد عوام نے آئینی مسودے کے حق میں ووٹ دئیے۔


اسلام ٹائمز۔ مصر کے صدر محمد مرسی نے ووٹنگ کے دوران نگران ججوں کی کمی کے باعث ریفرنڈم کو 2 مرحلوں میں تقسیم کیا تھا، پہلے مرحلے میں مصر کے 51 ملین عوام میں سے 26 ملین ووٹ ڈالنے کے اہل تھے، پہلے مرحلے میں 57 فیصد عوام نے آئینی مسودے کے حق میں ووٹ دئیے جبکہ دوسرے مرحلے میں 17 صوبوں کے عوام 22 دسمبر کو ووٹ ڈالیں گے، دونوں مرحلوں کے سرکاری نتائج کا اعلان ایک ساتھ کیا جائے گا۔ ادھر مصر میں اپوزیشن جماعتوں نے متنازع آئینی مسودے پر ریفرنڈم کے دوسرے مرحلے میں "نو ووٹ" مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ مصر کی بائیں باوز کے لبرل، عیسائی اور سیکولر مسلمانوں کی اتحادی جماعت نیشنل سالویشن فرنٹ نے "نو ووٹ مہم" شروع کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 223370

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/223370/مصر-ریفرنڈم-کے-دوسرے-مرحلے-کی-ووٹنگ-22-دسمبر-کو-ہوگی-اپوزیشن-جماعتوں-کا-نو-ووٹ-مہم-آغاز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org