QR CodeQR Code

عراق اور افغانستان سے امریکی انخلاء کیلئے واشنگٹن میں مظاہرہ

21 Mar 2010 12:59

اسلام ٹائمز:عراق جنگ کے سات سال مکمل ہونے پر واشنگٹن میں ہزاروں افراد نے مظاہرہ کیا اور افغانستان اور عراق سے افواج کے فوری انخلاء کا مطالبہ کیا ہے


واشنگٹن:اسلام ٹائمز-اے آر وائی نیوز کے مطابق امریکا میں عراق جنگ کے سات سال مکمل ہونے پر ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے مظاہرہ کیا۔مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ افغانستان اور عراق سے افواج کا فوری انخلاء ممکن بنایا جائے۔واشنگٹن میں ہونے والے مظاہرے میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔مظاہرین نے وائٹ ہاؤس تک مارچ کیا۔اس موقع پر عراق میں بے گناہوں کی ہلاکتوں کی تشبیہ کے طور پر عراقی جھنڈے میں لپٹے تابوت بھی وائٹ ہاؤس کے سامنے رکھے گئے۔اس دوران پولیس نے آٹھ افراد کو گرفتار بھی کر لیا،ظاہرین نے بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر عراق جنگ کے خلاف اور جنگی مجرموں کی گرفتاری کے لئے نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے صدر اوباما کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔
مظاہرے کے شرکاء کا کہنا تھا کہ صدر اوباما بش انتظامیہ کی پالیسیوں کو جاری رکھے ہوئے ہیں جو افسوس ناک ہے۔مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ عراق افغانستان میں جلد از جلد جنگ کا خاتمہ کر کے افواج کی واپسی ممکن بنائی جائے۔سرکاری طور پر مظاہرین کی تعداد سے متعلق آگاہ نہیں کیا گیا تاہم میڈیا رپورٹس کے مطابق مظاہرین کی تعداد دس ہزار تک تھی۔


خبر کا کوڈ: 22343

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/22343/عراق-اور-افغانستان-سے-امریکی-انخلاء-کیلئے-واشنگٹن-میں-مظاہرہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org