QR CodeQR Code

قراقرم بورڈ کے زیر انتظام انٹرمیڈیٹ کے امتحانات غیر معمولی تاخیر کا شکار ہوگئے

22 Dec 2012 11:47

اسلام ٹائمز: گلگت کے مخدوش حالات اور امن و امان کی غیر یقینی صورت حال کے سبب قراقرم بورڈ کے زیر انتظام انٹرمیڈیٹ کے ضمنی امتحانات بھی بدترین تاخیر کا شکار ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی بورڈ کے زیر انتظام انٹرمیڈیٹ کے ضمنی امتحانات غیر معمولی تاخیر کا شکار ہوگئے۔ انٹر کے ضمنی امتحانات میں تاخیر کا اثر بی ایڈ کے امتحان پر بھی پڑگیا اور بورڈ ان امتحانات کے شیڈول تاحال جاری نہیں کرسکا ہے۔ گلگت کے مخدوش حالات اور امن و امان کی غیر یقینی صورت حال نے پورے خطے کو متاثر کردیا ہے اور صوبائی دارالحکومت کے کشیدہ حالات نے جہاں دیگر امور کو متاثر کیا ہوا ہے، وہیں قراقرم بورڈ کے زیر انتظام انٹر میڈیٹ کے ضمنی امتحانات بھی بدترین تاخیر کا شکار ہیں اور امتحانات کا انعقاد تاحال ممکن نہیں ہوسکا ہے جو کہ طلباء کے تعلیمی سال کو متاثر کرسکتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 223549

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/223549/قراقرم-بورڈ-کے-زیر-انتظام-انٹرمیڈیٹ-امتحانات-غیر-معمولی-تاخیر-کا-شکار-ہوگئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org