0
Saturday 22 Dec 2012 11:47

قراقرم بورڈ کے زیر انتظام انٹرمیڈیٹ کے امتحانات غیر معمولی تاخیر کا شکار ہوگئے

قراقرم بورڈ کے زیر انتظام انٹرمیڈیٹ کے امتحانات غیر معمولی تاخیر کا شکار ہوگئے
اسلام ٹائمز۔ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی بورڈ کے زیر انتظام انٹرمیڈیٹ کے ضمنی امتحانات غیر معمولی تاخیر کا شکار ہوگئے۔ انٹر کے ضمنی امتحانات میں تاخیر کا اثر بی ایڈ کے امتحان پر بھی پڑگیا اور بورڈ ان امتحانات کے شیڈول تاحال جاری نہیں کرسکا ہے۔ گلگت کے مخدوش حالات اور امن و امان کی غیر یقینی صورت حال نے پورے خطے کو متاثر کردیا ہے اور صوبائی دارالحکومت کے کشیدہ حالات نے جہاں دیگر امور کو متاثر کیا ہوا ہے، وہیں قراقرم بورڈ کے زیر انتظام انٹر میڈیٹ کے ضمنی امتحانات بھی بدترین تاخیر کا شکار ہیں اور امتحانات کا انعقاد تاحال ممکن نہیں ہوسکا ہے جو کہ طلباء کے تعلیمی سال کو متاثر کرسکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 223549
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش