QR CodeQR Code

اسکردو میں ٹریفک انتظامیہ کے اقدامات چہرہ شناسی کی نذر ہوگئے

25 Dec 2012 10:23

اسلام ٹائمز: اسکردو کی ضلعی انتظامیہ نے شہر میں بڑھتی ہوئے ٹریفک کے رش کو کم کرنے کے لئے دیگر علاقوں سے آنے والی ٹرانسپورٹ گاڑیوں کو شہر میں پہنچنے سے پہلے روکنے کا فیصلہ کیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ اسکردو کی ضلعی انتظامیہ کے اقدامات چہرہ شناسی کی نذر ہوگئے۔ اکثر ٹرانسپورٹ گاڑیاں شہر میں داخل جبکہ اثر و رسوخ اور چہرہ شناس نہ ہونے والے گاڑی مالکان مایوسی کی تصویر بنے رہ گئے۔ تفصیلات کے مطابق اسکردو کی ضلعی انتظامیہ نے شہر میں بڑھتی ہوئے ٹریفک کے رش کو کم کرنے اور عوام کو شہر میں ریلیف دینے کے لئے اسکردو کے دیگر علاقوں سے آنے والی ٹرانسپورٹ گاڑیوں کو شہر میں پہنچنے سے پہلے روکنے کا فیصلہ کیا تھا اور اب تک یہ سلسلہ جاری ہے۔

اس فیصلے کے برخلاف اکثر گاڑیوں کو ساتھ ان چیک پوسٹوں میں ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار اور ضلعی انتظامیہ کے اہلکاروں سے تعلقات اور چہرہ شناسی پر بغیر کسی روک ٹوک کے شہر میں داخل ہونے دیا جارہا ہے، جس سے نہ صرف دیگر ٹرانسپورٹروں میں مایوسی پھیل گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 223944

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/223944/اسکردو-میں-ٹریفک-انتظامیہ-کے-اقدامات-چہرہ-شناسی-کی-نذر-ہوگئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org