0
Tuesday 25 Dec 2012 10:23

اسکردو میں ٹریفک انتظامیہ کے اقدامات چہرہ شناسی کی نذر ہوگئے

اسکردو میں ٹریفک انتظامیہ کے اقدامات چہرہ شناسی کی نذر ہوگئے
اسلام ٹائمز۔ اسکردو کی ضلعی انتظامیہ کے اقدامات چہرہ شناسی کی نذر ہوگئے۔ اکثر ٹرانسپورٹ گاڑیاں شہر میں داخل جبکہ اثر و رسوخ اور چہرہ شناس نہ ہونے والے گاڑی مالکان مایوسی کی تصویر بنے رہ گئے۔ تفصیلات کے مطابق اسکردو کی ضلعی انتظامیہ نے شہر میں بڑھتی ہوئے ٹریفک کے رش کو کم کرنے اور عوام کو شہر میں ریلیف دینے کے لئے اسکردو کے دیگر علاقوں سے آنے والی ٹرانسپورٹ گاڑیوں کو شہر میں پہنچنے سے پہلے روکنے کا فیصلہ کیا تھا اور اب تک یہ سلسلہ جاری ہے۔

اس فیصلے کے برخلاف اکثر گاڑیوں کو ساتھ ان چیک پوسٹوں میں ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار اور ضلعی انتظامیہ کے اہلکاروں سے تعلقات اور چہرہ شناسی پر بغیر کسی روک ٹوک کے شہر میں داخل ہونے دیا جارہا ہے، جس سے نہ صرف دیگر ٹرانسپورٹروں میں مایوسی پھیل گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 223944
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش