QR CodeQR Code

خود کش بمبارکی عمر 20 سے 22 سال کے درمیان تھی

23 Dec 2012 07:55

اسلام ٹائمز: پولیس ذرائع کے مطابق اسکے پاؤں میں نئی چپلی تھیں اور سفید رنگ کی نئی جرابیں پہنی ہوئی تھیں۔ شکل و صورت سے بھی خود کش بمبار وزیرستان کا لگتا تھا تاہم اسکے بال بڑے نہ تھے، نہ ہی داڑھی تھی۔


اسلام ٹائمز۔ سانحہ ڈھکی نعلبندی میں خود کو دھماکے سے اڑانے والے بمبار کا سر اور ٹانگیں محفوظ رہیں جس سے خود کش حمل آور کی شناخت میں آسانی پیدا ہوگئی ہے۔ خود کش بمبار کے سر اور ٹانگوں سے پولیس نے ابتدائی طور پر یہ اندازہ لگایا ہے کہ خود کش بمبار کی عمر 20 سے لیکر 22 سال کے درمیان تھی۔ جبکہ اسکے پاؤں میں نئی چپلی اور سفید رنگ کی نئی جرابیں پہنی ہوئی تھیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق شکل و صورت سے بھی خود کش بمبار وزیرستان کا لگتا تھا تاہم اسکے بال بڑے نہ تھے نہ ہی داڑھی تھی۔ پولیس نے بتایا کہ بمبار کی مسخ شدہ لاش پر مزید تحقیق کی جارہی ہے جس سے مزید معلومات بھی مل سکتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 223984

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/223984/خود-کش-بمبارکی-عمر-20-سے-22-سال-کے-درمیان-تھی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org