QR CodeQR Code

انا ہزارے نے آبروریزی معاملے پر بھارتی حکومت کو سخت قوانین بنانے کا مشورہ دیا

23 Dec 2012 19:34

اسلام ٹائمز: بھارتی بدعنوانی مخالف تحریک کے رہنما کا اخباری نمائندوں سے گفتگو میں کہنا تھا کہ نئی دہلی میں اجتماعی عصمت دری کا حالیہ واقعہ یہ ظاہر کرتا ہے کہ بدمعاش اور سماج دشمن عناصر سرکاری مشنری سے نہیں ڈرتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ دہلی اجتماعی آبروریزی کی شکار بننے والی طالبہ کے لئے انصاف مانگنے والے نوجوانوں کے احتجاج کو اپنی حمایت دیتے ہوئے بدعنوانی مخالف تحریک کے رہنما انا ہزارے نے آج اس طرح کے کیسوں میں سخت قوانین بنانے اور مقدمات کو فاسٹ ٹریک عدالتوں میں چلانے کے لئے کہا ہے، رالیگن سدھی میں جو انا ہزارے کا آبائی ضلع ہے آج صبح اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو نوجوان سڑکوں پر مظاہرے کرنے کے لئے جمع ہوئے ہیں وہ غصے میں ہیں اور ان کا غصہ حق بجانب ہے، انہوں نے کہا کہ مظاہرے عدم تشدد کے طریقے سے کئے جائیں اور ملک کے جمہوری نظام میں انہیں پورا یقین ہے اور مظاہرین بھارت کے آئین میں بھروسہ بھی رکھتے ہیں، انا ہزارے نے کہا کہ نئی دہلی میں اجتماعی عصمت دری کا حالیہ واقعہ یہ ظاہر کرتا ہے کہ بدمعاش اور سماج دشمن عناصر سرکاری مشنری سے نہیں ڈرتے ہیں اس لئے حکومت انہیں سخت سزا دینے کے لئے قوانین بدلے جو خواتین کے خلاف جرائم میں ملوث ہیں، انہوں نے کہا کہ بھارت میں ایسے جرائم کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں ضرور ہونی چاہئے۔


خبر کا کوڈ: 224144

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/224144/انا-ہزارے-نے-آبروریزی-معاملے-پر-بھارتی-حکومت-کو-سخت-قوانین-بنانے-کا-مشورہ-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org