0
Sunday 23 Dec 2012 19:34

انا ہزارے نے آبروریزی معاملے پر بھارتی حکومت کو سخت قوانین بنانے کا مشورہ دیا

انا ہزارے نے آبروریزی معاملے پر بھارتی حکومت کو سخت قوانین بنانے کا مشورہ دیا
اسلام ٹائمز۔ دہلی اجتماعی آبروریزی کی شکار بننے والی طالبہ کے لئے انصاف مانگنے والے نوجوانوں کے احتجاج کو اپنی حمایت دیتے ہوئے بدعنوانی مخالف تحریک کے رہنما انا ہزارے نے آج اس طرح کے کیسوں میں سخت قوانین بنانے اور مقدمات کو فاسٹ ٹریک عدالتوں میں چلانے کے لئے کہا ہے، رالیگن سدھی میں جو انا ہزارے کا آبائی ضلع ہے آج صبح اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو نوجوان سڑکوں پر مظاہرے کرنے کے لئے جمع ہوئے ہیں وہ غصے میں ہیں اور ان کا غصہ حق بجانب ہے، انہوں نے کہا کہ مظاہرے عدم تشدد کے طریقے سے کئے جائیں اور ملک کے جمہوری نظام میں انہیں پورا یقین ہے اور مظاہرین بھارت کے آئین میں بھروسہ بھی رکھتے ہیں، انا ہزارے نے کہا کہ نئی دہلی میں اجتماعی عصمت دری کا حالیہ واقعہ یہ ظاہر کرتا ہے کہ بدمعاش اور سماج دشمن عناصر سرکاری مشنری سے نہیں ڈرتے ہیں اس لئے حکومت انہیں سخت سزا دینے کے لئے قوانین بدلے جو خواتین کے خلاف جرائم میں ملوث ہیں، انہوں نے کہا کہ بھارت میں ایسے جرائم کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں ضرور ہونی چاہئے۔
خبر کا کوڈ : 224144
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش