QR CodeQR Code

پی آئی اے کے گلگت بلتستان میں خصوصی پروازوں کے دعوے کھوکھلے ثابت ہوگئے

25 Dec 2012 12:16

اسلام ٹائمز: قومی ائیر لائن کے بعض بددیانت افسران اپنی مرضی سے اسکردو کا شیڈول خراب کرتے ہیں اور مسافروں کی ٹکٹ کنفرمیشن کے حوالے سے بھی ان کو بہت مسائل درپیش ہیں۔


اسلام ٹائمز: پی آئی اے کی جانب سے خصوصی پروازیں چلانے اور دیگر کمپنیوں کو گلگت بلتستان میں لانے کے دعوے کھوکھلے ثابت ہوگئے۔ گلگت اور اسکردو میں دیگر کمپنیوں کی سروس شروع ہونا تو دور کی بات ہے، پی آئی اے کی من مانیاں تک ختم نہ ہوسکیں۔ مسافروں کو تنگ کرنے اور من مانی کے تحت فلائٹ منسوخ کرنے کی روایت سے پی آئی اے باز نہیں آئی۔ قومی ائیر لائن کے بعض بددیانت افسران اپنی مرضی سے اسکردو کا شیڈول خراب کرتے ہیں اور مسافروں کی ٹکٹ کنفرمیشن کے حوالے سے بھی ان کو بہت مسائل درپیش ہیں۔ واضح رہے کہ پی آئی اے کے اس رویئے کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑرہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 224262

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/224262/پی-آئی-اے-کے-گلگت-بلتستان-میں-خصوصی-پروازوں-دعوے-کھوکھلے-ثابت-ہوگئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org