QR CodeQR Code

بشیر بلور جیسے لیڈر نشانہ بن سکتے ہیں تو ہم کیسے محفوظ رہ سکتے ہیں، عبدالغفور حیدری

24 Dec 2012 22:47

اسلام ٹائمز: مقتول صوبائی وزیر کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے جے یو آئی کے مرکزی رہنماء کا کہنا تھا کہ رحمان ملک دہشتگردوں کی نشاندہی ضرور کرتے ہیں لیکن گرفتار نہیں کرتے۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام (ف) کے سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ جب بشیر احمد بلور جیسے لیڈر دہشت گردوں کا نشانہ بن سکتے ہیں تو ہم کیسے محفوظ رہ سکتے ہیں۔ رحمان ملک دہشتگردوں کی نشاندہی ضرور کرتے ہیں لیکن گرفتار نہیں کرتے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں سینئر صوبائی وزیر بشیر احمد بلور کی شہادت پر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ حکومت ناکام ہوچکی ہے۔ پورے ملک میں دہشت گردی پھیل چکی ہے، بشیر احمد بلور جیسے لیڈر دہشت گردوں کا نشانہ بن سکتے ہیں تو ہم کیسے خود کو محفوظ تصور کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک دہشت گردوں کی نشاندہی تو کرتے ہیں مگر انکی گرفتاری کیلئے کوئی کارروائی نہیں کی جاتی۔


خبر کا کوڈ: 224551

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/224551/بشیر-بلور-جیسے-لیڈر-نشانہ-بن-سکتے-ہیں-ہم-کیسے-محفوظ-رہ-عبدالغفور-حیدری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org