QR CodeQR Code

احمد محمودکے گورنر بن جانے سے پیپلزپارٹی کو جنوبی پنجاب میں مزیدتقویت ملے گی،حامدسعیدکاظمی

27 Dec 2012 00:15

اسلام ٹائمز: سابق وفاقی وزیر مذہبی اُمور نے ملتان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے 15سال اہلسنت کو متحدومنظم کرنے کی بھرپور کوشش کی مگر افسوس کہ وہ متحد نہ ہوسکے جس کامسلک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچتا رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق وفاقی وزیرمذہبی اُمور وممبر قومی اسمبلی صاحبزادہ سیدحامد سعیدکاظمی نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ مفاہمت کی سیاست کی ہے۔ انتخابات وقت پرہونگے کیونکہ یہی بات پیپلزپارٹی کے مفاد میں ہے۔ اپنے اوپر کرپشن کے الزامات بارے میں انہوں نے بتایا کہ میرے کرپشن کیس کے سلسلہ میں عمر علی خان شیرزئی سمیت 36گواہ بھگت چکے ہیں مگرکوئی کرپشن ثبوت نہیں ملا۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ملتان میں جماعت اہلسنت کے زیراہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مخدوم سیداحمد محمود کوگورنر بنانے میں پارٹی قیادت نے کوئی مشاورت نہیں کی تاہم ہم اعلی قیادت کے فیصلوں کو دل سے تسلیم کرتے ہیں۔ مخدوم سیداحمد محمود سے ہمارے خاندانی مراسم ہیں وہ ایک وضعدارشخصیت ہیں ان کے گورنر بن جانے سے پیپلزپارٹی کو جنوبی پنجاب میں مزیدتقویت ملے گی۔
 
انہوں نے کہا کہ میں نے 15سال اہلسنت کو متحد و منظم کرنے کی بھرپور کوشش کی مگر افسوس کہ وہ متحد نہ ہوسکے جس کامسلک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچتا رہا ہے۔ ملتان کے حلقہ 150سے اس لئے الیکشن نہیں لڑونگا کہ میرے سیاسی مخالفین یہ پروپیگنڈہ کریں گے کہ کرپشن کیس کے بعدحامد سعید کاظمی حلقہ میں کسی کومنہ دکھانے کے قابل نہیں تھے اس لئے انہوں نے حلقہ 192چھوڑ دیاہے انہی وجوہات کی بنا پر میں آمدہ الیکشن بھی حلقہ 192سے ہی الیکشن لڑونگا۔


خبر کا کوڈ: 225287

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/225287/احمد-محمودکے-گورنر-بن-جانے-سے-پیپلزپارٹی-کو-جنوبی-پنجاب-میں-مزیدتقویت-ملے-گی-حامدسعیدکاظمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org