QR CodeQR Code

ایف آر پشاور میں دہشتگردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ، 2 لیوی اہلکار جاں بحق

28 Dec 2012 00:48

اسلام ٹائمز: حملے کے بعد پرنٹ میڈیا نے لیویز کے درجن سے زائد اہلکار لاپتہ ہونے کی خبریں نشر کیں۔ تاہم مقامی انتظامیہ نے حملے میں کسی بھی سیکورٹی اہلکار کے لاپتہ ہونے کی تردید کر دی۔


اسلام ٹائمز۔ ایف آر پشاور کے علاقے حسن خیل میں لیویز کی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے میں دو اہلکار جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔ دریں اثناء انتظامیہ نے 12 اہلکاروں کے لاپتہ ہونے کی تردید کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایک درجن سے زائد دہشتگردوں نے ایف آر پشاور کے علاقے حسن خیل میں واقع ایک لیویز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔ جس کے نتیجے میں دو لیویز اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ حملے کے بعد پرنٹ میڈیا نے لیویز کے درجن سے زائد اہلکار لاپتہ ہونے کی خبریں نشر کیں۔تاہم مقامی انتظامیہ نے حملے میں کسی بھی سیکورٹی اہلکار کے لاپتہ ہونے کی تردید کر دی۔


خبر کا کوڈ: 225616

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/225616/ایف-ا-ر-پشاور-میں-دہشتگردوں-کا-چیک-پوسٹ-پر-حملہ-2-لیوی-اہلکار-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org