QR CodeQR Code

معروف عالم دین مولانا شیخ محمد علی توحیدی کے والد بزرگوار انتقال کرگئے

28 Dec 2012 20:36

اسلام ٹائمز: مرحوم کی نماز جنازہ جامع مسجد امامیہ اسکردو میں مولانا شیخ فدا حسن عبادی کی امامت میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔


اسلام ٹائمز۔ جامعہ النجف اسکردو کے پرنسپل حجتہ الاسلام مولانا شیخ محمد علی توحیدی اور کاروان امین اللہ کے ڈائریکٹر شیخ محمد امین کے والد حاجی موسیٰ جن کا تعلق ضلع گنگچھے اسکردو سے تھا، مختصر علالت کے بعد آج اسکردو میں انتقال کرگئے۔ مرحوم کی نماز جنازہ جامع مسجد امامیہ اسکردو میں مولانا شیخ فدا حسن عبادی کی امامت میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مرحوم کے جسد خاکی کو امام بارگاہ اولڈینگ کے قبرستان میں دفن کیا گیا۔ آپ کا شمار خپلو کے قدیم ترین ٹھیکیداروں میں ہوتا تھا۔ موصوف نے اپنی زندگی میں ایک سو چھ بہاریں دیکھی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 225854

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/225854/معروف-عالم-دین-مولانا-شیخ-محمد-علی-توحیدی-کے-والد-بزرگوار-انتقال-کرگئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org