0
Friday 28 Dec 2012 20:36

معروف عالم دین مولانا شیخ محمد علی توحیدی کے والد بزرگوار انتقال کرگئے

معروف عالم دین مولانا شیخ محمد علی توحیدی کے والد بزرگوار انتقال کرگئے
اسلام ٹائمز۔ جامعہ النجف اسکردو کے پرنسپل حجتہ الاسلام مولانا شیخ محمد علی توحیدی اور کاروان امین اللہ کے ڈائریکٹر شیخ محمد امین کے والد حاجی موسیٰ جن کا تعلق ضلع گنگچھے اسکردو سے تھا، مختصر علالت کے بعد آج اسکردو میں انتقال کرگئے۔ مرحوم کی نماز جنازہ جامع مسجد امامیہ اسکردو میں مولانا شیخ فدا حسن عبادی کی امامت میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مرحوم کے جسد خاکی کو امام بارگاہ اولڈینگ کے قبرستان میں دفن کیا گیا۔ آپ کا شمار خپلو کے قدیم ترین ٹھیکیداروں میں ہوتا تھا۔ موصوف نے اپنی زندگی میں ایک سو چھ بہاریں دیکھی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 225854
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش