QR CodeQR Code

کراچی کو فی الفور فوج کے حوالے کیا جائے، علامہ جعفر سبحانی

29 Dec 2012 10:38

اسلام ٹائمز: ایک بیان میں ایس یو سی کراچی ڈویژن کے صدر نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کراچی میں امن و امان کے قیام اور قتل و غارت گری روکنے میں ناکام ہوگئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل کراچی ڈویژن کے صدر علامہ جعفر سبحانی نے صدر پاکستان اور وزیراعظم پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ کراچی کے حالات روز بروز خراب سے خراب تر ہوتے جا رہے ہیں، صوبائی حکومت کراچی میں امن و امان کے قیام اور قتل و غارت گری روکنے میں ناکام ہوگئی ہے، لہٰذا کراچی کو فی الفور فوج کے حوالے کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں دہشت گردوں کو کھلی آزادی حاصل ہے جو روزانہ کی بنیاد پر قتل و غارت کر رہے ہیں اور ہمارے ملک کی ایجنسیاں سب کچھ جاننے کے باوجود دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرنے سے گریزاں ہے۔ علامہ جعفر سبحانی نے گورنر سندھ سے مطالبہ کیا کہ جو معاہدہ شیعہ علماء کونسل سے کیا گیا ہے اس پر جلد از جلد عملی جامہ پہنایا جائے۔ ملک میں امن تب ہی قائم ہوگا جب قاتلوں کو تختہ دار پر لٹکایا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 226021

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/226021/کراچی-کو-فی-الفور-فوج-کے-حوالے-کیا-جائے-علامہ-جعفر-سبحانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org