0
Saturday 29 Dec 2012 10:38

کراچی کو فی الفور فوج کے حوالے کیا جائے، علامہ جعفر سبحانی

کراچی کو فی الفور فوج کے حوالے کیا جائے، علامہ جعفر سبحانی
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل کراچی ڈویژن کے صدر علامہ جعفر سبحانی نے صدر پاکستان اور وزیراعظم پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ کراچی کے حالات روز بروز خراب سے خراب تر ہوتے جا رہے ہیں، صوبائی حکومت کراچی میں امن و امان کے قیام اور قتل و غارت گری روکنے میں ناکام ہوگئی ہے، لہٰذا کراچی کو فی الفور فوج کے حوالے کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں دہشت گردوں کو کھلی آزادی حاصل ہے جو روزانہ کی بنیاد پر قتل و غارت کر رہے ہیں اور ہمارے ملک کی ایجنسیاں سب کچھ جاننے کے باوجود دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرنے سے گریزاں ہے۔ علامہ جعفر سبحانی نے گورنر سندھ سے مطالبہ کیا کہ جو معاہدہ شیعہ علماء کونسل سے کیا گیا ہے اس پر جلد از جلد عملی جامہ پہنایا جائے۔ ملک میں امن تب ہی قائم ہوگا جب قاتلوں کو تختہ دار پر لٹکایا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 226021
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش