QR CodeQR Code

افغان حکومت کی یقین دہانی پر پاک افغان سرحد دوبارہ کھول دی گئی

30 Dec 2012 00:53

اسلام ٹائمز: دفترخارجہ کے مطابق افغان سفیر نے یقین دہانی کرائی کہ تشدد کے واقعہ میں جو بھی ملوث ہوگا اس کے خلاف ایکشن لیا جائیگا۔


اسلام ٹائمز۔ ترجمان دفترخارجہ کے مطابق، پاکستان میں افغان سفیر محمد عمرداؤد زئی نے وزارت خارجہ میں پاکستانی حکام سے ملاقات کی اور انہیں یقین دہانی کرائی کہ پاکستانیوں پر افغان اہلکاروں کی جانب سے جسمانی تشدد کے ذمہ داران کے خلاف مکمل تحقیقات کرائی جائیں گی اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائیگا۔ ان کا کہنا تھا تشدد کے واقعہ میں جو بھی ملوث ہوگا اس کے خلاف ایکشن لیا جائیگا۔ افغان سفیر نے لنڈی کوتل کے حالیہ واقعات میں افغانیوں کے ملوث ہونے کے حوالے سے بھی بات چیت کی۔ وزارت داخلہ نے افغان سفیر کی یقین دہانی کے بعد طورخم پر پاک افغان سرحد آمدورفت کیلئے دوبارہ کھول دینے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ یاد رہے کہ پاکستانی حکام نے گذشتہ روز دو پاکستانی مزدوروں پر افغان سکیورٹی فورسز کے تشدد کے خلاف طورخم سرحد بند کردی تھی۔


خبر کا کوڈ: 226214

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/226214/افغان-حکومت-کی-یقین-دہانی-پر-پاک-سرحد-دوبارہ-کھول-دی-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org