0
Sunday 30 Dec 2012 00:53

افغان حکومت کی یقین دہانی پر پاک افغان سرحد دوبارہ کھول دی گئی

افغان حکومت کی یقین دہانی پر پاک افغان سرحد دوبارہ کھول دی گئی
اسلام ٹائمز۔ ترجمان دفترخارجہ کے مطابق، پاکستان میں افغان سفیر محمد عمرداؤد زئی نے وزارت خارجہ میں پاکستانی حکام سے ملاقات کی اور انہیں یقین دہانی کرائی کہ پاکستانیوں پر افغان اہلکاروں کی جانب سے جسمانی تشدد کے ذمہ داران کے خلاف مکمل تحقیقات کرائی جائیں گی اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائیگا۔ ان کا کہنا تھا تشدد کے واقعہ میں جو بھی ملوث ہوگا اس کے خلاف ایکشن لیا جائیگا۔ افغان سفیر نے لنڈی کوتل کے حالیہ واقعات میں افغانیوں کے ملوث ہونے کے حوالے سے بھی بات چیت کی۔ وزارت داخلہ نے افغان سفیر کی یقین دہانی کے بعد طورخم پر پاک افغان سرحد آمدورفت کیلئے دوبارہ کھول دینے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ یاد رہے کہ پاکستانی حکام نے گذشتہ روز دو پاکستانی مزدوروں پر افغان سکیورٹی فورسز کے تشدد کے خلاف طورخم سرحد بند کردی تھی۔
خبر کا کوڈ : 226214
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش