QR CodeQR Code

کوئٹہ میں پولیس موبائل پر فائرنگ، اے ایس آئی سمیت 4 اہلکار جاں بحق

29 Dec 2012 21:25

اسلام ٹائمز: ذرائع کے مطابق آج شام کوئٹہ کے علاقے سیٹلائیٹ ٹاؤن میں نامعلوم مسلح افراد نے اس وقت پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایا جب وہ معمول کے گشت پر تھی۔


اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ کے علاقے سٹیلائٹ ٹاؤن میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے پولیس کی موبائل گاڑی پر فائرنگ کردی۔ جس کے نتیجے میں اے ایس آئی سمیت چار پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز اور پولیس نے علاقے کو چاروں طرف سے گھیرے میں لیکر ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تاہم ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق ہفتے کی شام کوئٹہ کے علاقے سٹیلائٹ ٹاؤن میں اس وقت نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے پولیس گاڑی کو نشانہ بنایا، جب وہ معمول کے گشت پر تھی۔ فائرنگ کے نتیجے اے ایس آئی عجب خان کانسٹیبل عبدالرحمان اور جبار خان جاں بحق جبکہ کا نسٹیبل ڈرائیور دستگیر شدید زخمی ہوگئے۔ جنہیں سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا۔ جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز اور پولیس نے علاقے کو گھیر ے میں لیکر ملزمان کی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کر دی تاہم ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔


خبر کا کوڈ: 226226

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/226226/کوئٹہ-میں-پولیس-موبائل-پر-فائرنگ-اے-ایس-ا-ئی-سمیت-4-اہلکار-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org