0
Saturday 29 Dec 2012 21:25

کوئٹہ میں پولیس موبائل پر فائرنگ، اے ایس آئی سمیت 4 اہلکار جاں بحق

کوئٹہ میں پولیس موبائل پر فائرنگ، اے ایس آئی سمیت 4 اہلکار جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ کے علاقے سٹیلائٹ ٹاؤن میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے پولیس کی موبائل گاڑی پر فائرنگ کردی۔ جس کے نتیجے میں اے ایس آئی سمیت چار پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز اور پولیس نے علاقے کو چاروں طرف سے گھیرے میں لیکر ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تاہم ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق ہفتے کی شام کوئٹہ کے علاقے سٹیلائٹ ٹاؤن میں اس وقت نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے پولیس گاڑی کو نشانہ بنایا، جب وہ معمول کے گشت پر تھی۔ فائرنگ کے نتیجے اے ایس آئی عجب خان کانسٹیبل عبدالرحمان اور جبار خان جاں بحق جبکہ کا نسٹیبل ڈرائیور دستگیر شدید زخمی ہوگئے۔ جنہیں سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا۔ جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز اور پولیس نے علاقے کو گھیر ے میں لیکر ملزمان کی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کر دی تاہم ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
خبر کا کوڈ : 226226
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش