QR CodeQR Code

بلتستان بھر میں گژشتہ 24 گھنٹوں سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے

31 Dec 2012 09:31

اسلام ٹائمز: بالائی علاقوں میں منفی 18 ڈگری سینٹی گریڈ تک سردی کی شدت ریکارڈ کی گئی ہے، ان علاقوں میں لوگ مکمل طور پر گھروں میں محصور ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ اسکردو اور گانچھے میں موسم سرما کی زبردست برف باری کے بعد علاقے نے برف چادر اوڑھ لی، بالائی علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا، نظام زندگی بھی مفلوج ہوگئی۔ اسکردو اور گانچھے میں گزشتہ 2 4گھنٹے سے برف باری جاری ہے اور خطے نے سفید برف کی چادر اوڑھ لی ہے۔ برف باری کے بعد سردی کی شدت بڑھ گئی ہے اور عوام کی اکثریت گھروں میں ہی انگیٹھی تک محدود ہوکر رہ گئی ہے۔ بالائی علاقوں میں منفی 18 ڈگری سینٹی گریڈ تک سردی کی شدت ریکارڈ کی گئی ہے۔ ان علاقوں میں لوگ مکمل طور پر گھروں میں محصور ہیں۔ اسکردو کے کاروباری ایریاز میں لوگوں کا رش نہ ہونے کے برابر ہے جبکہ برف پر ڈرائیونگ کے دوران بعض مقامات پر گاڑیوں کو چھوٹے حادثات بھی پیش آئے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے دو دن تک برف باری جاری رہے گی۔


خبر کا کوڈ: 226246

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/226246/بلتستان-بھر-میں-گژشتہ-24-گھنٹوں-سے-برفباری-کا-سلسلہ-جاری-ہے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org