QR CodeQR Code

حالیہ برفباری سے خپلو کا بالائی علاقوں سے زمینی راستہ منقطع ہوگیا

31 Dec 2012 09:50

اسلام ٹائمز: ذرائع کے مطابق اس وقت ضلع بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے اور برف باری کی وجہ سے کئی بالائی علاقوں کا ضلع گنگچھے کے ہیڈکوارٹر سے زمینی رابطہ منقطع ہے۔


اسلام ٹائمز۔ حالیہ برف باری کے باعث گلگت بلتستان کے ضلع گنگچھے کے ہیڈکوارٹر خپلو کا کئی بالائی علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع، لوگ مختلف جگہوں پر محصور ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق حالیہ ہونے والی برف باری کی وجہ سے ضلع گنگچھے کے ہیڈکوارٹر خپلو سے چھوربٹ، مشہ برم، تھلے اور دیگر بالائی علاقوں کا زمینی رابطہ مکمل طور پر منقطع ہوگیا ہے، جس کی وجہ سے لوگ مختلف جگہوں پر پھنس گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اس وقت ضلع بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے اور برف باری کی وجہ سے کئی بالائی علاقوں کا ہیڈکوارٹر سے زمینی رابطہ منقطع ہے۔


خبر کا کوڈ: 226253

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/226253/حالیہ-برفباری-سے-خپلو-کا-بالائی-علاقوں-زمینی-راستہ-منقطع-ہوگیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org