0
Monday 31 Dec 2012 09:50

حالیہ برفباری سے خپلو کا بالائی علاقوں سے زمینی راستہ منقطع ہوگیا

حالیہ برفباری سے خپلو کا بالائی علاقوں سے زمینی راستہ منقطع ہوگیا
اسلام ٹائمز۔ حالیہ برف باری کے باعث گلگت بلتستان کے ضلع گنگچھے کے ہیڈکوارٹر خپلو کا کئی بالائی علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع، لوگ مختلف جگہوں پر محصور ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق حالیہ ہونے والی برف باری کی وجہ سے ضلع گنگچھے کے ہیڈکوارٹر خپلو سے چھوربٹ، مشہ برم، تھلے اور دیگر بالائی علاقوں کا زمینی رابطہ مکمل طور پر منقطع ہوگیا ہے، جس کی وجہ سے لوگ مختلف جگہوں پر پھنس گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اس وقت ضلع بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے اور برف باری کی وجہ سے کئی بالائی علاقوں کا ہیڈکوارٹر سے زمینی رابطہ منقطع ہے۔
خبر کا کوڈ : 226253
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش