QR CodeQR Code

بیت المقدس کو دارالحکومت سمجھنا اسرائیلی حماقت ہے،ترکی

28 Mar 2010 12:21

اسلام ٹائمز:رجب طیب اردگان نے عرب لیگ کے اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ اسرائیل کا مقبوضہ بیت المقدس کو اپنا دارالحکومت سمجھنا حماقت اور پاگل پن ہے


تریپولی:اسلام ٹائمز-آج نیوز کے مطابق ترکی کے وزیراعظم طیب اردگان نے کہا ہے کہ اسرائیل کا مقبوضہ بیت المقدس کو اپنا دارالحکومت سمجھنا پاگل پن ہے۔لیبیا میں عرب لیگ کے اجلاس سے خطاب میں ترکی کے وزیراعظم طیب اردگان نے اسرائیل کی پالیسی پر شدید تنقید کی۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل کا مقبوضہ بیت المقدس کو اپنا دارالحکومت سمجھنا حماقت اور پاگل پن ہے۔عرب لیگ کے سربراہ امر موسیٰ نے کہا کہ اسرائیل کی حالیہ سرگرمیاں مشرق وسطیٰ میں امن عمل کا خاتمہ کرسکتی ہیں۔
غزہ اور مغربی کنارہ میں اسرائیل مخالف احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔شرکاء نے عرب لیگ سے مطالبہ کیا ہے کہ غزہ کا محاصرہ ختم کروانے کیلئے فیصلہ کن کوششیں کی جائیں۔


خبر کا کوڈ: 22658

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/22658/بیت-المقدس-کو-دارالحکومت-سمجھنا-اسرائیلی-حماقت-ہے-ترکی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org