QR CodeQR Code

لیوی اہلکاروں کا قتل، بم دھماکے اور زائرین کی بسوں پر حملے ظالمانہ اور قابل مذمت ہیں، بان کی مون

31 Dec 2012 11:41

اسلام ٹائمز: نیویارک سے جاری ہونیوالے بیان میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ ان ظالمانہ اقدام کا کسی بھی صورت جواز نہیں پیش کیا جاسکتا، انہوں نے کہا کہ ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے پاکستان میں پر تشدد واقعات کی مذمت کی ہے۔ نیویارک سے جاری ہونے والے ایک بیان میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں لیوی اہل کاروں کا قتل، کراچی میں بم دھماکے اور مستونگ میں زائرین کی بسوں پر حملے نے انہیں دہشت زدہ کر دیا ہے۔ بان کی مون نے خاص طور پر مذہبی بنیادوں پر قتل وغارت کی مذمت کی۔ انہوں نے 21 لیویز اہلکاروں کے اغوا اور ان کے قتل کی بھی مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ ان ظالمانہ اقدام کا کسی بھی صورت جواز نہیں پیش کیا جاسکتا، انہوں نے کہا کہ ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ بان کی مون نے پاکستانی حکومت اور عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف مسلسل جدوجہد میں حمایت کا اعادہ کیا۔


خبر کا کوڈ: 226707

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/226707/لیوی-اہلکاروں-کا-قتل-بم-دھماکے-اور-زائرین-کی-بسوں-پر-حملے-ظالمانہ-قابل-مذمت-ہیں-بان-مون

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org