0
Monday 31 Dec 2012 11:41

لیوی اہلکاروں کا قتل، بم دھماکے اور زائرین کی بسوں پر حملے ظالمانہ اور قابل مذمت ہیں، بان کی مون

لیوی اہلکاروں کا قتل، بم دھماکے اور زائرین کی بسوں پر حملے ظالمانہ اور قابل مذمت ہیں، بان کی مون
اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے پاکستان میں پر تشدد واقعات کی مذمت کی ہے۔ نیویارک سے جاری ہونے والے ایک بیان میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں لیوی اہل کاروں کا قتل، کراچی میں بم دھماکے اور مستونگ میں زائرین کی بسوں پر حملے نے انہیں دہشت زدہ کر دیا ہے۔ بان کی مون نے خاص طور پر مذہبی بنیادوں پر قتل وغارت کی مذمت کی۔ انہوں نے 21 لیویز اہلکاروں کے اغوا اور ان کے قتل کی بھی مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ ان ظالمانہ اقدام کا کسی بھی صورت جواز نہیں پیش کیا جاسکتا، انہوں نے کہا کہ ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ بان کی مون نے پاکستانی حکومت اور عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف مسلسل جدوجہد میں حمایت کا اعادہ کیا۔

خبر کا کوڈ : 226707
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش