QR CodeQR Code

ممبئی طرز کا پھر حملہ ہوا تو فوری فیصلہ کن جواب دینگے،بھارت

29 Mar 2010 10:21

اسلام ٹائمز:پی چدمبرم نے ایک بار پھر یہ الزام عائد کیا ہے کہ سرحد پار دہشت گردی کے تربیتی مراکز موجود ہیں اگر ممبئی طرز کا پھر حملہ ہوا تو بھارت فوری اور فیصلہ کن جواب دے گا


 نئی دہلی:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق بھارتی وزیر داخلہ پی چدمبرم نے ایک بار پھر یہ الزام عائد کیا ہے کہ سرحد پار دہشت گردی کے تربیتی مراکز موجود ہیں اگر ممبئی طرز کا پھر حملہ ہوا تو بھارت فوری اور فیصلہ کن جواب دے گا۔انہوں نے کہا کہ دہشت گرد اتنے طاقتور ہیں کہ وہ بھارت میں کہیں بھی حملے کر سکتے ہیں۔حکمران جماعت کانگریس کے زیر اہتمام وکلاء کنونشن سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی حکومت کے لئے بڑا چیلنج ہے کیونکہ سرحد پار دہشت گردوں کے مراکز اور ان کے سرپرست موجود ہیں۔بھارتی وزیر داخلہ نے کہا کہ دہشت گرد نہ صرف بھارت میں داخل ہو سکتے ہیں بلکہ ان کی طاقت بھی بہت زیادہ ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام خطرات کے باوجود بھارت دہشت گردی سے نمٹ سکتا ہے۔ان کے ملک پر حملہ ہوا تو فوری اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 22692

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/22692/ممبئی-طرز-کا-پھر-حملہ-ہوا-فوری-فیصلہ-کن-جواب-دینگے-بھارت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org